سائٹ پر موجود کتب کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اور ویزیٹر کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ ایک موضوع پر موجود تمام کتب اس کی متعلقہ کیٹیگری میں دیکھ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی بچوں سے متعلق کوئی کتاب دیکھنا چاہتا ہے تو کتب لائبریری میں گوشہ اطفال پر کلک کرے گا اور بچوں سے متعلق تمام کتب اس کے سامنے آ جائیں گی۔ کسی بھی کتاب کو ویب سائٹ پر تلاش کرنے کے لیے چار طرح کی سہولت موجود ہے۔ آپ متعلقہ کتاب کو اس کے نام، مصنف، ناشر یا نمبر کے ذریعے سے تلاش کر سکتے ہیں۔ ہر ایک کتاب کو مخصوص نمبر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کو کتاب کا نام یاد نہیں لیکن نمبر یاد ہے تو اس کے ذریعے سے بھی آپ متعلقہ کتاب تک پہنچ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس
کارخیر میں حصہ لینے والے تمام معاونین کو اجر جزیل عطا فرمائے۔
0 Comments